Jamia Karachi: Raw Network ki mojoodgi ka Inkeshaaf, 5 mulziman giriftaar...
بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹ کا سرکاری جامعہ تک پہنچنے کا انکشاف ہوا ہے۔ سیکیورٹی اداروں نے کراچی یونیورسٹی میں کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر را سے وابستہ پانچ ملزمان کو حراست میں لے لیا۔بھارتی خفیہ ایجنسی را کی سرگرمیوں کے خلاف پاکستانی سکیورٹی ادارے متحرک ہوگئے ہیں۔ بدامنی میں ماہی گیروں کے ملوث ہونے کے انکشاف کے بعد یونیورسٹی طالب علموں کے بھی را سے تعلقات سامنے آگئے ہیں۔دشمن ایجنسی کے نیٹ ورک کو توڑنے کے لیے ملک کی سب سے بڑی جامعہ سے پانچ ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے جن کا تعلق را سے ہونے کا شبہ ہے۔ زیر حراست افراد کو گزشتہ روز عدالت نے نوے روز کے ریمانڈ پر رینجرز کی تحویل میں دے دیا۔تفتیشی حکام کے مطابق ملزم ذیشان، شمشاد عالم، نوید صدیقی، ریحان اور معیز نے چھ سے نو ماہ تک را سے ٹریننگ کا اعتراف بھی کیا ہے۔ تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان شہر کے مضافاتی علاقوں میں کریکر اور بم دھماکوں سمیت دیگر جرائم میں بھی ملوث ہیں....!!
0 comments:
Post a Comment